Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 فروری 2021 12:39pm

سندھ ہائیکورٹ نے1300سے زائد ویکسینیٹرز کی بھرتی غیرقانونی قرار دے دی

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے 1300سے زائد ویکسینیٹرز کی بھرتی غیرقانونی قراردے دی اور نئے امیدواروں سے دوبار انٹرویوز لینے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں نومبر2019میں 1300سے زائد ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ 2018میں جاری بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کیا گیا ،این ٹی ایس میں 60 سے کم یا زیادہ نمبر والوں کو یوسی سطح پر بھرتی کیا گیا تھا ،بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئیں ہیں ۔

عدالت نے 1300سے زائد ویکسینیٹرز کی بھرتی کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے نئے امیدواروں سے دوبار انٹرویوزلینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سندھ حکومت کو ویکسینیٹرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم کرنےکاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Read Comments