شائع 12 فروری 2021 05:01pm

پی ایس ایل 6: انٹرنیشنل و لوکل کھلاڑی اور آفیشلز کراچی پہنچناشروع

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کیلئے ملکی و غیرملکی کھلاڑی اور آفیشلز کراچی پہنچنا شروع ہوگئے، ایونٹ 20 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا۔

چوکوں اور چھکوں کی ہوگی برسات کیونکہ کراچی میں لگنے والا ہے پی ایس ایل کا میلہ، بڑے مقابلوں میں شرکت کیلئے غیرملکی اور مقامی کھلاڑیوں کی کراچی آمد شروع ہوگئی۔

کراچی کنگز کے کولن انگرام، چیڈوک والٹن اور ہیڈ کوچ ہرشل گبز کراچی پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، امام الحق، شعیب ملک سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی آج رات کراچی پہنچیں گے۔

پی ایس ایل میں ہفتے سے جمعرات تک ڈے میچز کا آغاز دوپہر 2 بجے اور نائٹ میچز شام 7 بجے ہوں گے جبکہ جمعے کو ہونے والے ڈبل ہیڈرز کا پہلا میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

Read Comments