Aaj Logo

شائع 13 فروری 2021 08:46am

کراچی میں تیز رفتار گاڑی کی رینجرز موبائل کو ٹکر، ایک اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں تیز رفتار گاڑی رینجرز موبائل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے شرافی گوٹھ پل پر رینجرز موبائل کو ٹکر ماری، حادثے میں رینجرز کے دیگر اہلکار اور کار میں سوار 4 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق رینجرز اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

Read Comments