Aaj Logo

شائع 15 فروری 2021 11:04pm

سینیٹ الیکشن ، امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال شروع

سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کوائف کی مختلف اداروں سے جانچ پڑتال شروع کر دی گئی۔

چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے کوائف نیب،ایف آئی اے،نادرا،اسٹیٹ بنک کو ارسال کر دیئے گئے ۔ الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے وقت امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی حاضری لازمی قرار دے دی ۔

سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کوائف کی مختلف اداروں سے جانچ پڑتال شروع کر دی گئی،الیکشن کمیشن نیب،ایف آئی اے،نادرا،اسٹیٹ بنک سے امیدواروں کی دہری شہریت، کیسز اوربینک ڈیفالٹر ہونے کی تفصیلات لے گا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اورصوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر سے ریٹرننگ افسران متعلقہ اداروں سے تفصیلات لے کر سکروٹنی کریں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخاب کے امیدواروں کو ہدایت جاری کر دی ہے،الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے وقت امیدواروں کے تجویز اور تائید کنندگان کی حاضری لازمی قراردیتے ہوئے کہاتمام امیدوار اپنے تجویز اور تائید کنندگان کو سکروٹنی کے وقت ہمراہ لائیں،تائید کنندگان اور تجویز کنندگان کی غیرحاضری کی صورت میں کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے جائیں گے،سینیٹ انتخاب کے تائید اور تجویز کنندگان کے دستخطوں کے اصل ہونے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Read Comments