Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 فروری 2021 01:45pm

بجلی کی قیمت میں 92 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد:حکومت نے عوام پرایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں شروع کردیں، بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

ٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نےنیپرامیں درخواست جمع کروادی،جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جنوری میں 7 ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی،بجلی کی پیداواری لاگت 51 ارب 66 کروڑ رہی، بجلی کی پیداوارپر فیول لاگت کا تخمینہ 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا، تاہم لاگت 6 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی، اس لیئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر25 فروری کو سماعت کرے گا۔

Read Comments