Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 فروری 2021 07:36pm

ڈومیسٹک کرکٹ کو گوادراسٹیڈیم میں لائیں گے، فواد چوہدری

گوادر: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم سب سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کو گوادر اسٹیڈیم میں لے کر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر میں موجود دنیا کے خوبصورت ترین کرکٹ اسٹیڈیم میں آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں میچ کرانے سے گوادر کے شہریوں کی مایوسی دور ہوگی۔

فواد چوہدری نے آج نیوز کی کوریج کو بھی خوب سراہا۔

واضح رہے کہ آج گوادر میں سوپر ہے پاکستان کپ کے نمائشی میچ کے ساتھ ہی کرکٹ اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ شوبز شارکس نے گوادر ڈولفنز کو 12 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ شوبز ستاروں سمیت زلفی بخاری، علی زیدی اور دیگر سیاسی شخصیات نے میچ میں حصہ لیا۔

Read Comments