Aaj Logo

شائع 20 فروری 2021 09:25pm

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسزکی جانب سے شمالی وزیرستان کےعلاقے ملک خیل میں آپریشن کیا گیا ہےجس کے نتیجےمیں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے حوالدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب کمانڈر رحمت اللہ سمیت دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے حوالدار شہزاد رضا نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری ہتھیار برآمد ہوئے جن کو تحویل میں لے لیا گیاہے۔

ہلاک ہونے والا دہشتگرد رحمت اللہ دیسی ساختی بارودی سرنگیں بنانے کا ماہراورسیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔

Read Comments