Aaj Logo

شائع 22 فروری 2021 09:22am

اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام، ڈیجیٹل اور کارڈ ٹرانزیکشن مزید محفوظ

اسٹیٹ بینک نے جعلسازوں کی جانب سے پیمنٹ کارڈز کی اسکمنگ کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں موجود اے ٹی ایم اور پی او ایس نیٹ ورک صرف یورو ماسٹر کارڈ ویزا چپ اور پن پر مبنی پیمنٹ کارڈ قبول کریں۔

اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل اور کارڈ ٹرانزیکشن کو مزید محفوظ اور آسان بنا دیا ، مرکزی بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے انہیں مزید محفوظ بنانے اور نئی خصوصیات متعارف کرادی۔

مرکزی بینک کے مطابق اب صارف ادائیگی اور آن لائن ای کامرس خدمات کے لئے یورو ماسٹر کارڈ ویزا چپ اور پیمنٹ کارڈ استعمال کرسکیں گے ، اس کے لئے صارفین پوانٹ آف سیل مشنوں پر کارڈ کو بنا پن دئیے 3 ہزار روپے تک کی ادائیگی ہی کرسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بینک صارفین کارڈ کے زریعے قرض کی ادائیگیاں بھی کرسکیں گے اور اب صارف ڈجیٹل چینلز کے ذریعے اپنی شکایات درج کراسکیں گے، جس کے لئے کسی انہیں کسی بینک کی برانچ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 30 جون 2021 تک ان تمام اقدامات کے نفاذ کی ہدایت کردی ہے۔

Read Comments