Aaj Logo

شائع 22 فروری 2021 08:41pm

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

کراچی: آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 750 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 750 روپے اور 10 گرام سونا 94 ہزار 950 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 14 ڈالرز کے اضافے سے 1798 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے 1400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Read Comments