Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 فروری 2021 01:47pm

اسپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کےپروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

کراچی:اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اجلاس کیلئے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر 25 فروری کے اجلاس کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمان لیڈران نے اسپیکر آغا سراج درانی سے ملاقات کرکے اسمبلی اجلاس بلانے اور حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

اسپیکر آغاسراج درانی نے گزشتہ روز اسمبلی اجلاس 25 فروری کی صبح طلب کیا تھا، جس میں دو نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے ۔

Read Comments