Aaj Logo

شائع 24 فروری 2021 10:07pm

یوسف رضا گیلانی کی شہباز شریف سے ملاقات

سینیٹ میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

یوسف رضا گیلانی نے شہبازشریف کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا پیغام پہنچایا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نےکہا پہلے بھی ماضی کو بھول کر میثاق جمہوریت کیا اور اب بھی ملکر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار لانے کے معاملے پربلوچستان عوامی پارٹی اور پی ٹی آئی میں مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے۔

بی اے پی کے وفد کا کہنا ہے کہ۔ پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ وہ اپنا امیدوار ہمارے امیدوار کے حق میں بٹھادے۔

Read Comments