Aaj Logo

شائع 26 فروری 2021 07:41pm

'اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کررہے ہو'پی ٹی آئی پر طنز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےکہاکہ جسٹس وجیہ الدین نے پی ٹی آئی کے الیکشن کا پول کھولا تو اسے پارٹی سے نکال دیا،اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہو؟عوام تمہارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتےکیوں ہو؟

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جسٹس وجیہ الدین نے PTI الیکشن کا پول کھولا تو اسے پارٹی سے نکال دیا۔

ان کا مز ید کہنا تھا کہ اب الیکشن کمیشن نے چوری پکڑی تو اپیلیں کر رہے ہو؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام تمہارے ساتھ ہے تو میدان سے بھاگتےکیوں ہو؟

مریم نواز نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کرنے والے اہلکاروں کوتحفظ دینے کیلئے بے چین ہے، اسلئے کہ وہ کٹہرے میں ہونگے تو تمہارا نام لیں گے؟ تمھارا کھیل ختم!

Read Comments