Aaj Logo

شائع 26 فروری 2021 09:42pm

ڈالر کے مدمقابل پاکستانی روپے کی قدر میں مزید بہتری

کراچی: امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد روپیہ مزید مضبوطی کی جانب گامزن ہے، تین ماہ سے زائد عرصے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 158 روپے 10 پیسے پر آگیا۔

پاکستان کی مبادلہ مارکیٹ میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ڈالر کے انفلوز سے صورتحال بہتر ہورہی ہے، ساتھ ہی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت 5 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، آج ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کی مزید کمی آئی ہے۔

Read Comments