Aaj Logo

شائع 27 فروری 2021 11:03pm

کراچی: اورنگی ، نالے کے اطراف آپریشن، احتجاج

کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاون میں نالے کے اطراف تجاوزات کےخلاف آپریشن پرعلاقہ مکین سراپااحتجاج بنے گئے۔

مکینوں کی جانب سے ڈسکوموڑکےقریب احتجاج کرنے پرپولیس کی بھاری نفری بھی موقع پرپہنچ گئی۔

احتجاج میں خواتین بھی شامل ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ متبادل رہائش کاانتظام نہیں،مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان مکانات میں ہم برسوں سے رہائش پزیرہیں۔

پولیس کی نفری بھی موقع پرموجود ہے۔

Read Comments