Aaj Logo

شائع 01 مارچ 2021 03:11pm

ثابت ہوگیا آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بہت بالاتر ہے،مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہے کہ ثابت ہوگیا آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بہت بالاتر ہے،سینیٹ الیکشن میں اب کوئی آرٹی ایس اورڈسکہ دھند ٹیکنالوجی نہیں چلے گی، کھمبےنوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کاواویلاکررہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے آنےپرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ آئین ،ووٹ چوروں کی چالبازیوں ،بدنیتی پہ مبنی ریفرنسزاورسازشی آرڈیننسز سےبہت بالاتر ہے ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اب کھمبےنوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کاواویلا کررہی ہیں ،یاد رکھوکوئی آرٹی ایس اورڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی!ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو ؟۔

Read Comments