Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2021 10:45pm

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےجانےوالے پی ایس ایل 6 کے12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے157رنز کا مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر تین اوورز قبل حاصل کرلیا۔

یونائیٹڈ کی جانب سے پال اسٹرلنگ نے 56 رنز کی طوفانی اننگ کھیل کر میچ کو کافی حد تک یک طرفہ بنا دیا۔

روحیل نظیر 34، ایلکس ہیلز 23 اور کپتان شاداب خان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ ڈیل اسٹین اور محمد حسنین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز اسکور کیے تھے۔

کوئٹہ کی جانب سے کپتان سرفراز احمد نے 41 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے.

بین کٹنگ 23 جبکہ فاف ڈو پلیسی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

محمد نواز 29 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناقابلَ شکست رہے.

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، حسن علی نے 2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی.

Read Comments