Aaj Logo

شائع 02 مارچ 2021 11:05pm

'سینیٹ الیکشن میں انصاف کی جیت کی امید'

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کل کے سینیٹ الیکشن میں انصاف کی جیت ہو گی اور کرپٹ عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے سینیٹ الیکشن کے بعد اپوزیش سے بغل گیر ہونے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل کے سینیٹ الیکشن میں انصاف کی جیت ہو گی اور کرپٹ عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے ظہرانے میں تحریک انصاف اوراتحادیوں نے شرکت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یوسف رضا گیلانی کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ فتح تحریک انصاف کی ہوگئی سینیٹ میں تحریک انصاف اکثریت ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نےارکان اسمبلی سے خطاب میں کہاکہ فتح تحریک انصاف کی ہوگئی سینیٹ ہماری آواز ہے جہاں تحریک انصاف اکثریت ہوگی

حکومتی امیدوارحفیظ شیخ نے خطاب میں کہاکہ یہ تحریک انصاف اورعمران خان کا انتخاب ہے،عمران خان اس ملک کومستحکم کرنا چاہتےہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یوسف رضا گیلانی کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ظہرانے کے دوران جواب خط پر اراکین سے دستخط بھی کروائے گئے۔

Read Comments