Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 مارچ 2021 09:28am

بلاول بھٹو نے عمران خان سے اسمبلی توڑنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے اسمبلی توڑنے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد سے سینیٹ کی سیٹ ہارنے پر اسمبلی تحلیل کرنے کا وعدہ کیا تھا ، عمران خان ہار گئے اور ہم جیت گئے ۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ اب عمران خان کو کون روک رہا ہے؟ کیا کپتان انتخابات سے خوفزدہ ہیں؟ ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Read Comments