Aaj Logo

شائع 04 مارچ 2021 08:17pm

واٹس ایپ نےڈیکس ٹاپ ورژن میں اہم فیچرز متعارف کرادیے

سوشل میڈیا ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کےلئے نئے فیچرز متعارف کرادیے۔

کمپنی کے مطابق صارفین ڈیسک ٹاپ ورژن میں ویڈیو اور وائس کالز کے فیچرز استعمال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سےکیےجانےوالے اس اقدام کےبعد واٹس ایپ ویڈیو کانفرنسنگ کی مشہور ایپس زوم اور گوگل میٹ کے بالمقابل لاکھڑا کیا ہے تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ اس فیصلے کا مقصد مقابلہ ہے یا نہیں۔

واضح رہے کووڈ 19 کی وجہ سے دنیا بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن میں لوگوں کو اپنے پیاروں سے جوڑے رکھنے میں واٹس ایپ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

رائٹرز

Read Comments