Aaj Logo

شائع 06 مارچ 2021 10:16am

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کی صورت میں کیا ہوگا؟

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے عمل کے دوران اگر قومی اسمبلی کے 172 سے کم ارکان وزیراعظم پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ باقی ارکان غیر حاضر رہیں یا ایوان میں ہوتے ہوئے بھی لابیز میں جا کر شمار کنندگان کے پاس اپنے نام کا اندراج نہیں کروائیں گے تو اس کا مطلب ہو گا کہ وزیراعظم ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں۔

ایسا ہونے کی صورت میں صدر مملکت کا یہ خدشہ کہ قائد ایوان کے پاس اکثریت نہیں رہی درست ثابت ہو جائے گا۔ وفاقی کابینہ تحلیل ہو جائے گی اور ایوان قواعد کے تحت نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گا۔ جس کا طریقہ کار بالکل وہی ہے جو انتخابات کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اختیار کیا جاتا ہے۔

Read Comments