Aaj Logo

شائع 09 مارچ 2021 11:29pm

پنجاب: نجی ہاوسنگ سوسائٹی کا فراڈ،متاثرین پر گارڈز کی فائرنگ

نجی ہاسنگ سوسائٹی کیخلاف متاثرین کا احتجاج کے دوران سیکیورٹی عملہ کی فائرنگ سے تین افراد جان بحق جبکہ دس ذخمی ہو گئے۔پولیس نے سوسائٹی کے تین مالکان اور سولہ گارڈز سمیت چوبیس افراد کو گرفتارکرلیا۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی تو لوگوں نے اپنی زمین کے پیسے مانگے تو ان پر گولی چلائی۔

گوجرانوالہ میں مظاہرین نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے گارڈز نے بندوقوں کے منہ کھول دیئے۔ 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئےجبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

لاشیں گریں تو علاقہ میدان جنگ بن گیا ۔ پولیس نے 24 گارڈز، 5 ملازمین اورسوسائٹی مالکان احمد، وقاص اور عثمان اوجلہ کو حراست میں لے لیا۔

مظاہرین نے نعشیں جی ٹی روڈ پر رکھ کرجی ٹی روڈ بلاک کردیا، تاہم انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیااورروڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

وزیراعلی اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم اور ضروری کارروائی کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

Read Comments