Aaj Logo

شائع 11 مارچ 2021 07:56pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: گزشتہ چار روز سے مندی کا تسلسل جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ چارروز سے مندی کا تسلسل جاری ہے۔رواں ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس چھ اعشاریہ سات فیصد کم ہوگیا۔جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ گراوٹ ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس42 ہزار 700پر آگیا۔

کورونا کے پھیلاؤ کا خوف اور ٹی بلز کی نیلامی سےشرح سودمیں اضافےکاعندیہ دے دیا گیا۔اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ نکلنے لگا۔

چار روز کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 3058 پوائنٹس کمی ہوئی جو18مارچ 2020کے بعدسب سےزیادہ کمی ہے۔

ہنڈریڈ انڈیکس911 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 779 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Read Comments