Aaj Logo

شائع 13 مارچ 2021 11:29am

پشاور کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر پشاور کے مزید 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 1، پولیس چوکی، پشاور کینٹ میں اسٹریٹ نمبر 11 ڈیفنس کالونی اور حیات آباد فیز 4 میں اسٹریٹ نمبر 5 سیکٹر ایف 5 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق آج بروز ہفتہ 13 مارچ کی شام 6 بجے سے ہوگا، جو صورت حال بہتر ہونے تک نافذ رہے گا۔ متاثرہ علاقوں کی مساجد میں صرف5افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ شہری انتظامیہ نے کرونا وائرس کی لہر میں اضافے کے تناظر میں 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ماہرینِ صحت اور متعلقہ حکام کی تجویز پر تقریبا تمام اضلاع کے مختلف محلوں کو لاک ڈاؤن میں رکھا گیا تھا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا د جائے گی۔

لاک ڈاؤن کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ علاقوں میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جانے یا آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ماسک پہن کر رہائشیوں کی نقل و حرکت پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے پابند ہونگے۔

مقرر کردہ اوقات کے دوران ان علاقوں میں صرف اشیائے ضروریات کی دکانیں یا ادویات کی دکانیں کھلی رہ سکتی ہیں جبکہ دیگر تمام کاروباری سرگرمیاں بغیر کسی استثنیٰ کے سختی سے بند رہیں گی۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقے میں قائم تمام صنعتی یونٹس بھی بند رہیں گے، جبکہ ریسٹورانٹ سے کسی بھی طرح کی ہوم ڈیلیوری یا جاکر لینے کی اجازت نہیں ہے۔

Read Comments