Aaj Logo

شائع 18 مارچ 2021 07:20pm

'سابقہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا'

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سابقہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا۔ملکی پیداوار میں اضافہ کر کے ہی ملک کو اس دلدل سے نکالا جا سکتا ہے۔حکومت کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجیحاتی شعبوں کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے لئے سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی آرڈیننس کا اطلاق ہو چکا ہے۔مراعات کا بھی نوٹیفیکیشن ہو چکا ہے۔

اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم نے کہا کہ حکومت شرح نمو اورسرمایہ کاری کےفروغ کےلئے ہر ممکنہ اقدام اٹھانے کےلئےپرعزم ہے.صنعتوں کے فروغ سے معاشی عمل میں تیزی آئے گی اور ملک میں دولت پیدا ہوگی جس سے نہ صرف معیشت بہتر ہوگی۔نوجوانوں کو نوکریوں کے زیادہ مواقع میسرآئیں گے بلکہ ملک کے ذمہ واجب الادا قرضوں کو اتارنے میں مدد ملے گی۔

Read Comments