Aaj Logo

شائع 23 مارچ 2021 07:08pm

دورہ جنوبی افریقا و زمبابوے: حسن علی نے بائیو سیکیور ببل جوائن کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوےکےلئے فاسٹ بولر حسن علی نے لاہور میں بائیو سیکیو ببل جوائن کرلیا۔

مقامی ہوٹل میں حسن علی آئیسولیشن میں رہیں گے۔کل کووڈ ٹیسٹ لیا جائے گا۔رپورٹ منفی آنے پر حسن علی ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب ایک روز آرام کے بعد قومی اسکواڈ کل قذافی اسٹیڈیم میں وارم اپ میچ کھیلے گا۔

Read Comments