Aaj Logo

شائع 25 مارچ 2021 11:39am

عالمی ادارہ صحت کا پنجاب کیلئے 8 ایمبولینس اور 15 موٹر سائیکلوں کا عطیہ

لاہور:عالمی ادارہ صحت نے پنجاب حکومت کیلئے 8 ایمبولینس گاڑیوں اور 15 موٹر سائیکلوں کا عطیہ دیا ہے، ایمبولینس اور موٹر سائیکلیں انسداد کورونا مہم میں استعمال ہوں گی۔

وزیراعلیٰ آفس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کی جانب سے ایمبولینس گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر الپتھاماہی پالا نے ایمبولینس گاڑیوں کی چابیاں پیش کیں جبکہ عثمان بزدار نے ایمبولینس گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا معائنہ کیا۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دی گئی ایمبولینس گاڑیاں کورونا کے مریضوں کو منتقل کرنے جبکہ موٹرسائیکلیں کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لیبارٹری تک پہنچانے کے کام آئیں گی۔

کورونا سے متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے لاہور ایئرپورٹ اور واہگہ بارڈر پر بھی ایمبولینس موجود ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایمبولینس گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا عطیہ کرنے پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں متحد اور یکساں ہوکر کاوشیں کرنا ہوں گی۔

Read Comments