Aaj Logo

شائع 29 مارچ 2021 05:46pm

'کیمرج یونیورسٹی کے او لیول کے امتحانات 10 مئی سے شروع ہونگے'

کیمرج یونیورسٹی کےاولیول کے امتحانات 10 مئی سے شروع ہونگے۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ میں اعلان کیاہےفیصلہ اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود اپنے ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ اولیول کے امتحانات 10مئی سےشروع ہونگے۔

وزیرتعلیم نےبتایاکہ کیمبرج یونیورسٹی کے سی ای اوکی جانب سےخط موصول ہوا جس میں انہوں نےامتحانات 15 کے بجائے10 مئی کولینےکی درخواست کی تھی۔ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

آئی جی سی ایس ایس کے امتحانات بھی 10 مئی سے ہونگے۔

Read Comments