Aaj Logo

شائع 29 مارچ 2021 05:52pm

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد کو خط

وزیراعظم کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے نے دنیا بھرمیں دھوم مچا دی۔سعودی عرب کے بادشاہ نے بھی 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔دنیا کے دیگرممالک بھی 10 ارب درختوں کے منصوبہ شروع کرنے لگے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط تحریرکیاہے جس میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کےلئےنیک خواہشات کا اظہارکیاگیا ہے۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے ملک میں 10 ارب اورخطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔ 2014 سے 2018 کے دوران ہم نے ایک ارب درخت لگائے۔

وزیراعظم نے عزم کااظہارکیا کہ 2023 تک 10ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔ 15 فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے۔ منصوبے سے ایکوٹورازم کو فروغ اور ملازمتیں پیدا ہوں گی۔2030 تک 60 فیصد انرجی کو کلین انرجی پر شفٹ کررہے ہیں۔سولر،ہوا اور پانی سے بجلی بنانےکی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

Read Comments