Aaj Logo

شائع 30 مارچ 2021 11:42pm

کراچی میں الیکٹرک بس چلانے کا منصوبہ

پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک پاور بس چلائی جائیگی، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے سندھ اسمبلی کے باہر نیو بس کا افتتاح کردیا۔

کراچی والوں کے لئے خوشخبری ہے اور پاکستان میں پہلی بار الیکٹرک پاور بس چلے گی۔

سندھ اسمبلی ے باہر الیٹرک پاور بس سروس کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نےکیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انھوں نےکہا کہ سفائر کمپنی کے ساتھ ایک سو بسسز چلانے کا معاہدہ طےہواہے۔

سفائر کمپنی کےسی ای او نے کہا کہ بہترسفری سہولیات کےلئے سندھ حکومت کےساتھ معاہدہ کیا گیا۔

پہلے مرحلے میں ٹرائل کےطور پر ایک الیکٹرک پاور بس چلائی جائیگی جسکا روٹ سہراب گوٹھ سے نیٹی جیٹی ہوگا جبکہ کرایہ 10 روپے سے 100 روپے مختص ہے، ابتدائی طور پت 10 اسٹاپس ہونگے ، بس میں آراہ دہ سیٹس، ائیرکنڈیشنز اور آلودگی سےپاک سہولیات دستاب ہیں۔

Read Comments