Aaj Logo

شائع 30 مارچ 2021 07:26pm

ای سی پی : حلقہ پی ایس 70، ضمنی الیکشن کا شیڈول

الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 بدین میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 20 مئی کو ہو گی۔

رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد کی وفات کے باعث نشست خالی ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی یکم اپریل سے 5 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 اپریل تک مکمل کی جائے گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 23 اپریل کو جاری کی جائے گی۔

Read Comments