Aaj Logo

شائع 30 مارچ 2021 07:52pm

پاکستان، آذربائیجان کا دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور آذربائیجان نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کےلئے باہمی مشاورت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

منگل کو دوشنبہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ JEYHUN BAYRAMOV کے درمیان ملاقات ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کےلئے مقررہ اہداف کے حصول کےلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کےآغاز سے دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

دونوں وزرائے نے خارجہ افغان امن عمل، بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور آذربائیجان کی جانب سے سرحدی علاقوں کے دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے تناظر میں علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments