Aaj Logo

شائع 01 اپريل 2021 09:03am

بورے والا میں تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

بورے والا: بورے والا میں تیز رفتارٹرک اورکارمیں تصادم ہوگیا،خوفناک حادثےمیں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے۔

پنجاب کے علاقے بورےوالاکےکچی پکی روڈپرصبح سویرےخوفناک حادثےمیں 8جانیں چلی گئیں ،حادثہ تیزرفتارٹرک اور کارمیں تصادم کے باعث پیش آیا،کارمیں سوارخواتین اور بچوںسمیت تمام افراد جان سےہاتھ دھوبیٹھے۔

امدادی ٹیموں نے کارکوکاٹ کرلاشیں نکالیں،تمام لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

حادثے کاشکارکارلڈن سے بورےوالا کی طرف جارہی تھی،واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔

Read Comments