Aaj Logo

شائع 02 اپريل 2021 09:57am

پشاور میں کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے اچینی میں کچے مکان کی چھت گرگئی،ملبے تلے دب کر 3افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122کے مطابق پشاور کے دورہ روڈ پراچینی کے قریب کچے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا تاہم واقعے میں 3افراد جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچیاں اور ایک معمر خاتون شامل ہے،زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Read Comments