Aaj Logo

شائع 02 اپريل 2021 07:02pm

روسی وزیر خارجہ کی 6 اپریل کو پاکستان آمد

پاکستان نے واضح کردیا مقبوضہ کشمیر اور بھارت سے مذاکرات پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا، مذاکرات کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، ترجمان دفترخارجہ نے بتایاکہ روسی وزیرخارجہ چھ اپریل کو پاکستان کا دورہ کرینگے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے صحافیوں کو ہفتہ واربریفنگ دی ۔

بریفنگ میں مقبوضہ کشمیرمیں ماورائے عدالت قتل اور نام نہاد سرچ آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی قابض افواج نے دو ہفتوں میں مزید چھ کشمیریوں کو شہید کیا ہے، ماورائے عدالت قتل کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ با مقصد مذاکرات کیلئے موزوں ماحول ضروری ہے، اورخطے میں امن واستحکام کیلئے تصفیہ طلب مسائل کا حل ناگزیر ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کے نام جوابی خط میں بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے ٹیلی فونک گفتگو میں دورۂ سعودی عرب کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کیا۔

Read Comments