Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 اپريل 2021 03:43pm

کوروناکےتشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،گزشتہ روز کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد3568 رپورٹ ہوئی۔

وفاقی وزیراسدعمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ روزملک میں کورونا کےتشویشناک مریضوں کی تعداد 3568رپورٹ ہوئی،کورونا کے تشویشناک مریضوں کی یہ سب سے زیادہ تعدادہے،ملک میں کوروناکےآغازسےاب تک یہ تعدادسب سے زیادہ رپورٹ ہوئی۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ایس او پیز پرسختی سےعملدرآمدکرنے کی ضرورت ہے،عوام احتیاط کریں اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Read Comments