Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 اپريل 2021 12:15pm

اگر مشکل پیش آئی تو ہم حکومت کی جانب سےبھی بولیں گے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کیلئے سب ایک ہیں ،اگرمشکل پیش آئی توہم حکومت کی جانب سےبھی بولیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈریوسف رضاگیلانی نے اظہارخیال کرتےہوئےکہاکہ پی ڈی ایم کی حمایت سےالیکشن لڑا اگرکبھی مشکل پیش آئی توہم حکومت کی جانب سےبھی بولیں گے،عوام کوریلیف دینے کیلئے سب ایک ہیں۔

قائد ایوان وسیم شہزاد نےپی ڈی ایم کوماضی قراردیتےہوئےحزب اختلاف کواصلاحات کیلئے مذاکرات کی دعوت دی۔

مسلم لیگ ن کےپارلیمانی لیڈرسینیٹراعظم نذیرتارڑ نے الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کرنےکی درخوست کرتے ہوئےسینیٹ انتخابات میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔

سینیٹراعظم نذیر تارڑنے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن لیڈربنانے کیلئے 5تحفے بھجوائے گئے۔

تحفہ کہنے پرحکومتی اراکین نے احتجاج کیا ،دلاورخان گروپ کے ارکین ایوان سے واک آؤٹ کرگئے جبکہ حکومتی اراکین نے بھی شورشربہ کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کیمروں کے معاملے کی تحقیقات کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

Read Comments