Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 اپريل 2021 07:56pm

شوگر اسکینڈل کیس: جہانگیر ترین اور علی ترین 9 اپریل کو طلب

لاہور ایف آئی اے نے چینی اسکینڈل کیس میں ایک بار پھر جہانگیر ترین اور علی ترین کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔نو اپریل کو5 سوالات کے جواب ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چینی اسکینڈل کیس میں ایف آئی اے لاہور نے جہانگیرترین اور علی ترین کو نو اپریل کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق جہانگیر ترین کو 2 اور علی ترین کو ایک کیس کی تفتیش کےلئےطلب کیا گیا ہے۔علی ترین نے والد سےملکر شیئر ہولڈرزکیساتھ فراڈ کیا۔

ایف ائی اے کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں علی ترین سے 5 سوالات کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سوالنامے کےمطابق جے کےایف ایس ایل چینی کا کاروبار کیوں بیچا،کاروبار بیچنے کےلئےکیا کہیں بھی اشتہار دیا تھا؟کتنے ممکنہ خریداروں نےکمپنی سے رابطہ کیا اور کیا قیمت لگائی؟گنے کے کاروبارمیں بیچنے کی قیمت 4.35ارب روپے کیسے لگائی گئی؟جےکےایف ایس ایل نے4.35 ارب روپے کہاں استعمال کئے؟

نوٹس میں مزید کہاگیاہے کہ گنے کے کاروبار کو خود سے طے کردہ قیمت 4.85 ارب روپےمیں بیچا گیا ہے۔کمپنی ریکارڈ کےمطابق جےکےایف ایس ایل کو 2013 میں326ملین کانقصان ہوا تھا۔جس کے باوجود گنے کا کاروبار کئی گناہ زیادہ قیمت پر جےڈی ڈبلیو کو بیچا گیا ہے۔

Read Comments