Aaj Logo

شائع 07 اپريل 2021 06:10pm

'جہانگیر ترین سمیت کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جارہا'

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سمیت کسی کو ٹارگٹ نہیں کیاجارہا، جس پر سوال اٹھے گا اُسے جواب تو دینا پڑے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔شوگر کیس میں کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔

اپنےمتعلق وضاحت دیتےہوئےانکا کہنا تھادرحقیقت میرا کردارمشکل ہے اس میں دوست بھی کھو جاتے ہیں۔

شہزاداکبر نےکہا کہ وزیر اعظم نےپالیسی بیان دے دیا ہے۔جے ڈی ڈبلیو گروپ کا شوگر انڈسٹری میں 20 فیصد شیئر ہے۔اِن کو احتساب میں شامل کئے بغیر شفافیت ممکن نہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا حصہ ہیں۔تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ان کو حوصلہ دینے گئے تھے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہم نے چینی کی قیمت مقرر کی اور چینی مافیا سے اب تک 400 ارب روپے ریکور کر چکے ہیں۔

Read Comments