Aaj Logo

شائع 08 اپريل 2021 06:35pm

ڈسکہ الیکشن ، انتخابی مہم آج ختم

این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے لیے ری پولنگ دس اپریل کو ہونے جا رہی ہے جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرپور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی اور اس کے بعد کسی بھی قسم کی مہم چلانے پر جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 360 پولنگ اسٹیشنز کو تین کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے گیٹیگری اے میں 47 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز رکھے گئے ہیں۔ جن پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور ان کی نگرانی کے لیے چار کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔

کیٹیگری اے کے پولنگ اسٹیشنز کو سی سی ٹی وی کے ذریعے بھی مانیٹر کیا جائے گا جبکہ کیٹیگری بی میں 176 اور کیٹیگری سی میں 137 پولنگ اسٹیشنز رکھے گئے ہیں ۔پولنگ کے عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔

Read Comments