Aaj Logo

شائع 08 اپريل 2021 08:09pm

کراچی: مغوی دوشیزہ بازیاب،ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے پب جی گیم کے ذریعے اغوا ہونے والی دوشیزہ کو بازیاب کراکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نارتھ کراچی سرسید ٹاون کی رہائشی 17 سالہ صفہ اسلم کے والد نے 4 اپریل کو اغوا کا مقدمہ درج کرایا

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ صفہ 3، 4 ماہ سے موبائیل پر ایک دوست کے ہمراہ آن لائین پب جی گیم کھلیتی تھی، اور شبہ ہے کہ اسی دوست نے صفہ کو اغوا کیا ہے

ٹیکنکیل معاونت کی مدد سے پولیس نے کینٹ اسٹیشن پر چھاپہ مارکر لڑکی کو بازیاب کرالیا، جبکہ دو ملزمان شان علی اور شیروز علی کو گرفار کرلیاگیا۔

Read Comments