Aaj Logo

شائع 09 اپريل 2021 01:15pm

پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20کل کھیلا جائے گا

جوہانسبرگ:پاکستان اورجنوبی افریقا کےدرمیان 4میچزپرمشتمل ٹی20سیریز کا پہلا ٹاکرا کل جوہانسبرگ میں ہوگا۔

ون ڈے سیریزپاکستان کے نام رہی،اب مختصرفارمیٹ کی باری ہے،پہلا معرکہ ہفتے کوجوہانسبرگ میں شیڈول ہے،میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام ساڑھے5بجےشروع ہوگا۔

قومی ٹیم پہلےمیچ کیلئےآج جوہانسبرگ میں ہتھیاروں کی جانچ کرے گی۔

دوسری جانب میزبان ٹیم سیریزسےقبل فٹنس مسائل میں گھرگئی،وین ڈرڈیوسن کےبعد کپتان ٹیمباباوومابھی انجرڈ ہوگئے۔

باووما کی جگہ ہینرک کلاسن پروٹیزکی قیادت کریں گے،ریزا ہینڈرکس نجی مصروفیات اورڈیوین پریٹوریس پسلی میں فریکچر کے باعث سیریزنہیں کھیل سکیں گے۔

ون ڈےسیریزمیں فتح کے بعدگرین شرٹس کےحوصلےبلند ہیں، کھلاڑی ٹی20سیریزبھی جیتنےکیلئےپرامید ہیں۔

Read Comments