Aaj Logo

شائع 10 اپريل 2021 06:33pm

'جہانگیر ترین عثمان بزدار کی تبدیلی کےلئے سیاسی مہرہ ہے'

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کہتےہیں کہ پی ڈی ایم برقرار ہے،عید کےبعد سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔جہانگیر ترین، عثمان بزدار کی تبدیلی کے لئے سیاسی مہرہ ہے۔سپریم کورٹ بلدیاتی اداروں کو بحال نہ کرنے کی حکم عدولی پر عمران خان اور عثمان بزدار کے خلاف کاروائی کرے۔

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈسکہ کے عوام الیکشن چوری کرنے والوں سے حساب لیں گے۔جہانگیر ترین کا ن لیگ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، انہیں بزدار کو ہٹانے کے لئے سامنے لایا گیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے جو بھی راہیں جدا کرے گا،اسے اسکی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔استعفے پی ڈی ایم کا ایٹمی ہتھیار ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھان متی کا کنبہ ہے۔وہ وقت دور نہیں جب تحریک انصاف اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گی۔

Read Comments