Aaj Logo

شائع 10 اپريل 2021 11:26pm

ڈسکہ الیکشن ، ن لیگ کی نوشین افتخار کو برتری، غیر سرکاری نتائج

ڈسکہ ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اب تک ایک سو پندرہ پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں۔

ن لیگ کی نوشین افتخارتینتیس ہزار پانچ سو انتالیس ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے علی اسجد چوبیس ہزارچارسوپینتیس ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

نوشین افتخار کو علی اسجد پرتقریبا نو ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ تاہم ابھی بھی دوسو سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ کانٹے کا مقابلہ ہے۔ پلڑا کبھی اس جانب تو کابھی اس جانب جھکائی دے رہا ہے

نوشین افتخار کے33ہزار539ووٹ اور علی اسجد 24ہزار435 ووٹ حاصل کرچکے ہیں ۔ تاہم این اے75ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی نوشین افتخارآگے ہیں۔

Read Comments