Aaj Logo

شائع 12 اپريل 2021 06:19pm

پیٹرول بحران انکوائری: ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

پیٹرول بحران کی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع۔ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا.

یٹرول بحران کی انکوائری کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمد شروع کرتے ہوئےڈی جی آئل ڈاکٹرشفیع آفریدی کو عہدےسےہٹادیاگیا۔

ڈائریکٹرآئل ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹرعمران قائم مقام ڈی جی آئل تعینات کردیے گئے۔سیکریٹری پیٹرولیم میاں اسدحیاءالدین تاحال عہدےپربرقرار ہیں۔

اسدحیاالدین نےچھٹی کےلئےدرخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوبھجوائی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےتاحال چھٹی کی درخواست منظورنہیں کی۔

کمیٹی نےسیکریٹری پیٹرولیم کوعہدوں سےہٹانےکی سفارش کی تھی۔معاون خصوصی ندیم بابرکوپہلےہی عہدے سے ہٹایاجاچکاہے ۔

Read Comments