Aaj Logo

شائع 14 اپريل 2021 04:43pm

ای سی سی نے سوتی دھاگے کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی ختم کردی

ای سی سی نے سوتی دھاگےکی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی ختم کردی۔مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ برآمد کنندگان صفر ڈیوٹی پر سوتی دھاگہ درآمد کر سکتے ہیں،ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹرز کو سہولت ملے گی۔

ملک میں دھاگے کی قلت کے پیش نظراقتصادی رابطہ کمیٹی نے سوتی دھاگے کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دے دی۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤدنےٹویٹ میں کہاکہ وزارت تجارت نے ای سی سی کو سمری ارسال کی تھی۔

کابینہ کی منظوری کے بعدنوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ فیصلے سے ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹرز کو سہولت ملے گی ۔برآمدکنندگان صفر ڈیوٹی پر سوتی دھاگہ درآمدکرسکتے ہیں۔

Read Comments