Aaj Logo

شائع 15 اپريل 2021 05:18pm

'جو قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا'

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں پولیس اور رینجرز نے ملک میں ٹریفک بحال کرایا۔پوری کوشش کی تھی کہ بات چیت سےمعاملہ حل ہو۔

وزیر مذہبی امورنورالحق قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےشیخ رشید کاکہنا تھاکہ ٹی ایل پی کے ارادے بڑے خوفناک تھے۔ٹی ایل پی پرپابندی کا نوٹیفکیشن جلدجاری ہوجائےگا۔

انہوں نےکہاٹی ایل پی کےحوالےسےکل عدالت میں ریفرنس دائرکریں گے۔امن و امان کےلئےپولیس اہلکاروں نےجانیں دیں۔ٹی ایل پی اپنےایجنڈےسےپیچھےہٹنا نہیں چاہتےتھے۔احتجاج کےدوران30سے زائد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔احتجاج میں 580 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

شیخ رشید نے کہاجوقانون کوہاتھ میں لےگاقانون اسےہاتھ میں لےگا۔فرانس کے شہریوں کو پاکستان میں خطرہ نہیں۔کابینہ نےتحریک لبیک پرپابندی کی منظوری دے دی۔ ٹی ایل پی کوختم کرنےکےلئےسپریم کورٹ سے رجوع کررہےہیں۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کےساتھ سال بھرسےرابطےمیں تھے۔ٹی ایل پی 20 اپریل کوفیض آبادمیں دھرنادینےچاہتی تھی۔ہمارےٹی ایل پی سےمذاکرات جاری تھے۔2سال کوشش کرتارہاہےٹی ایل پی ریگولرسسٹم میں آئے۔

انہوں نے کہااسمبلی میں قراردادکےحوالےسےپیچھے نہیں ہٹے۔ایسامسودہ لاناچاہتےتھےجس سےسفارتی سطح پراثرنہ پڑے۔ریاستوں کاکام منتیں کرنانہیں ہوتا۔گرفتاری سیاسی لیڈروں،مذہبی رہنماؤں کی ہوتی رہتی ہے۔

Read Comments