Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پنجاب میں دہشت گردوں کی موجودگی بارے اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی مختلف بیماریوں کی علامات موجود ہیں ، کوئی بھی شخص خوشی سے نہیں بیماری کے باعث ہی آپریشن کرواتا ہے۔منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہر آپریشن مرض کے باعث ہی کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر بیمار ہی آپریشن کروانے کے لیے تیار نہیں تو یہ الگ بات ہے۔پنجاب میں مختلف بیماریوں کی علامات موجود ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اٹھارہ اعشاریہ چار ارب ڈالر ملک میں بھجواتے ہیں۔جبکہ پاکستانی سفارت خانوں میں کرپشن کی وجہ سے ملک بدنام ہو رہا ہے،سفارتکار مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک جانے سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ضرور ملنا چاہیے۔
لاہور:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پنجاب میں دہشت گردوں کی موجودگی بارے اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی مختلف بیماریوں کی علامات موجود ہیں ، کوئی بھی شخص خوشی سے نہیں بیماری کے باعث ہی آپریشن کرواتا ہے۔
منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہر آپریشن مرض کے باعث ہی کیا جاتا ہے۔ لیکن اگر بیمار ہی آپریشن کروانے کے لیے تیار نہیں تو یہ الگ بات ہے۔پنجاب میں مختلف بیماریوں کی علامات موجود ہیں۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی اٹھارہ اعشاریہ چار ارب ڈالر ملک میں بھجواتے ہیں۔جبکہ پاکستانی سفارت خانوں میں کرپشن کی وجہ سے ملک بدنام ہو رہا ہے،سفارتکار مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طریقہ سے بیرون ملک جانے سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ضرور ملنا چاہیے۔