Aaj Logo

شائع 19 اپريل 2021 06:40pm

ای سی پی :غیر ملکی فنڈنگ، پی ٹی آئی نے فیصلہ چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ ماننے کے بجائے اسے چیلنج کر دیا،

الیکشن کمیشن کے 14 اپریل کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ اس عمل سے تحقیقات مزید التوا کا شکار ہوں گی، اکبر ایس بابر کہتے ہیں آج ملکی تاریخ میں عدالتی کارروائی کا ایک عجوبہ کام ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت سربراہ کمیٹی کی عدم موجودگی کے باعث نہ ہو سکی، ،اکبرایس بابر نے اپنے دو نمائندوں کے نام دیے جبکہ تحریک انصاف نے دو آڈیٹرز نامزد نہیں کیئے۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے 14اپریل کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی ، موقف اپنایا کہ سکروٹنی کمیٹی تحقیقات تقریباً مکمل کرچکی ہے، ایسے میں آڈیٹرز کے حوالے سے فیصلہ کیس کو مزید پیچیدہ بنا دئیے گا۔

اکبرایس بابرکا میڈیا ٹاک میں کہنا تھا تحریک انصاف میں نہ مانوں کی ڈگر پر چل رہی ہے۔

تحریک انصاف کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے تاحال منظور نہیں ہوئی۔

Read Comments