Aaj Logo

شائع 20 اپريل 2021 03:22pm

وزیراعظم!یہ آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں یا گھر جائیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو موجودہ صورتحال سے نمٹنے یا گھر جانے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ وزیراعظم!یہ آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں یا گھر جائیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کسی معاہدے کو پارلیمان میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن کیا اور کالعدم قرار دے دیا، لوگ قتل ہوئے، 500 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کردیا گیا، مگر وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں کوئی بیان نہ دیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی سطح پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اب پی ٹی آئی پارلیمان کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے ،وزیراعظم!یہ آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں یا گھر جائیں۔

Read Comments