Aaj Logo

شائع 22 اپريل 2021 12:30pm

نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف نئی انکوائری شروع کردی

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )راولپنڈی نےسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیخلاف نئی انکوائری شروع کردی۔

نیب پھر متحرک ہوگیا،مسلم لیگ ن کے رہنماءشاہدخاقان کیخلاف نئی انکوائری شروع کردی۔

پاکستان پیٹرولیم کےسابق ایم ڈی کی بھرتی سےمتعلق سےمتعلق کیس کی تحقیقات کیلئےشاہدخاقان عباسی کو سمن جاری کردیا گیا۔

نیب نےسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو26اپریل کو ریکارڈکےساتھ پیش ہونےکی ہدایت کردی۔

شوگراسکینڈل میں ایک اورصوبائی وزیرکی طلبی کا نوٹس جاری

دوسری جانب شوگراسکینڈل میں ایک اورصوبائی وزیرکی طلبی کا نوٹس جاری کردیاگیا،نیب راولپنڈی نےصوبائی وزیرمحسن لغاری کو بھی 4 مئی کو طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو(نیب )نے صوبائی وزیر پنجاب محسن لغاری کو بھی شوگر اسکینڈل میں بلا لیا ۔

نیب نےمحسن لغاری کو4مئی کوتفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونےکی ہدایت کردی ۔

یاد رہے کہ نیب صوبائی وزیرمیاں اسلم اورسابق صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدی کو بھی طلب کرچکی ہے۔

Read Comments